ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجیو گاندھی کی 75ویں سالگرہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خراج عقیدت

راجیو گاندھی کی 75ویں سالگرہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خراج عقیدت

Mon, 20 Aug 2018 23:30:44    S.O. News Service

نئی دہلی،20؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کوسابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی 75ویں سالگرہ پر قوم کے لئے کی گئی ان کی خدمات کویاد کیا۔

وزیر اعظم نے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کوان کی سالگرہ پر خراج عقیدت ۔ہم قوم کے لئے کی گئی ان کی کوششوں کو یاد کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ راجیو گاندھی کی پیدائش20اگست1944کو ہا تھا ۔وہ 31اکتوبر1984سے دو دسمبر 1989تک ملک کے ساتویں وزیر اعظم رہے ۔21مئی 1991کو تملناڈو کے کوئمبٹور میں ان کا قتل کر دیا گیا تھا۔


Share: